ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ ، نواز شریف نے اہم پیغام جاری کر دیا 

اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف اور مریم نواز نے سینئر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں میاں نوازشریف نے کہا کہ ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ بہت سارے سوالات کوجنم دے رہاہے۔وہ جمہوریت اور سول بالا دستی کیلئے اٹھتی ایک بہادراورحق پر مبنی آواز ہے۔صحافت کا گلا گھونٹنےوالے ان مجرموں کو فوری طور پر قوم کے سامنے لا کر نشان عبرت بنایاجائے۔اللہ انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے اورصحت کاملہ عطا فرمائے۔دوسری جانب مریم نواز نے کہاکہ اختلافی آوازکو

خاموش کرنااس ملک کوبرسوں سے لاحق کینسرہے،ابصارعالم کوبربریت اورظالمانہ جرم کانشانہ بنایا گیا، اللہ تعالی ابصار عالم اور اس ملک دونوں کوشفایاب کرے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *