’’ تحریک پرعائد پابندی برقرار رہے گی یا پھر ۔۔۔ ‘‘ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلہ  

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان کو بریفنگ دی گئی ہے کہ تحریک  کالعدم اور پابندی برقرار رہے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس
میں وزیرداخلہ شیخ رشید اوروزیرمذہبی امور نور الحق قادری نے ارکان کو تحریک سے مذاکرات پربریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ تحریک پرپابندی ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ٹی ایل پی کالعدم اور پابندی برقرار رہے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پارٹی کارکنان پر

قتل کے مقدمات واپس نہیں لیے جارہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ ناموس رسالت پر پوری قوم متحد اور یک زبان ہے، ٹی ایل پی کا مقصد ٹھیک ہے لیکن طریقہ کار درست نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مضبوط کیس پیش کرنے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

Leave a Comment