شاہد خاقان کی اسپیکر قومی اسمبلی کو جوتا مارنے کی دھمکی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر اسد قیصر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں حکومت نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سےمتعلق قرار داد ایوان میں پیش کی اور اس حوالے سے خصوصی کمیٹی بنانے کی درخواست کی جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق اس موقع پر اسپیکر نے کہا کہ ‘جی شاہد صاحب آپ بات کریں‘۔ شاہد خاقان عباسی اسپیکر روسٹرم کے سامنے پہنچ گئے اور کہا کہ ’آپ کو

شرم نہیں آتی‘۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شاہد خاقان سے کہا کہ ’آپ اپنی زبان صحیح رکھیں ،آپ ہمیشہ ایسی بات کرتے ہیں اور طرز عمل اختیار کرتے ہیں ‘۔اس پر شاہد خاقان نے کہا کہ ’میں آپ کوجوتاماروں گا ‘ تو اسپیکر نے کہا کہ ’میں بھی وہ کام کروں گا،آپ اپنی حد میں رہیں ، آپ بات کریں پلیز بات کریں‘۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *