فرانس کے خلاف ٹوئٹ کرنے پر رابی پیرزادہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )اسلام کی خاطر شوبزچھوڑنے والی رابی پیرزادہ کا ٹویٹر اکائونٹ بند کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ نے فرانس کیخلاف ٹوئٹس کیں جس کی وجہ سے ان کا اکاوئنٹ بند کر دیا گیا ہے ۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پررابی پیرزادہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرا کائونٹ فرانس کیخلاف ٹویٹ پر سسپنڈ (Suspend)ہو چکا ہے ، میں اللہ پاک کے سوا کسی نے نہیں ڈرتی ،
میری جان نبی کریم ﷺ پر قربان ہو جائے ، ہم امت ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک اسلام کے

نام پر بنا تھا ، یہ بات حکمرانوں کو یاد رکھنی چاہیے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ املاک کواور جانی یا مالی نقصان صحیح راستہ نہیں ہے ۔دوسری جانب شوبزکو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ خواتین کو باعزت روزگار کی فراہمی کیلئے میدان میں آ گئیں،مستحق خواتین کو رزق حلال کمانے کی جانب راغب کرنے کیلئے خصوصی ریڑھیاںتیار کرالیں ۔رابی پیرزادہ نے بتایا کہ جو خواتین محنت کر کے اپنے بچوں کیلئے رزق حلال کماناچاہتی ہیں ان کے لئے ریڑھیاں تیار کرائی گئی ہیں ۔زیادہ ترخواتین کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرناچاہتی ہیں اور انہیں سامان کی خریداری کے لئے بھی مددفراہم کی جائے گی ۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ ہمیں معاشرے کے مستحق لوگوںکوضرور امداد دینی چاہیے لیکن اس کے ساتھ ایسا انتظام کرنا چاہیے کہ وہ اپنا رزق خود کما کر اپنے پائوں پرکھڑاہوسکیں ۔رابی پیرزادہ نے بتایا کہ ہم اس سلسلہ میں پہلی کھیپ کی تقسیم کرچکے ہیں اور انشا اللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔قبل ازیں شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ ہاتھ سے قرآن پاک لکھنے میں مصروف ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ رابی پیرزادہ اپنے ہاتھ سے قرآن پاک کے پانچ پارے لکھنے کا کام مکمل کرچکی ہیں اوراب چھٹا پارہ لکھ رہی ہیں جس کا نصف مکمل ہو چکا ہے ۔رابی پیرزادہ نے پورا قرآن مجید لکھنے کا عزم کر رکھاہے ۔ دوسری جانب نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ میرا کسی کے ساتھ ہرگز کوئی مقابلہ نہیں ، جو معیار ی کام کرتا ہے وہ خود ہی اپنا مقام حاصل کرلیتا ہے ، رقص اور کامیڈی انتہائی مشکل کام ہے ۔ ایک انٹر ویو میں خوشبو نے کہا کہ مجھے شوبز میں کئی سال ہو گئے ہیں میں نے سفارش او رشارٹ کٹ کا آپشن استعمال کرنے والوں کو کبھی کامیاب ہوتے نہیں دیکھا بلکہ ان کے فن کی زندگی بہت عارضی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسان کو کسی کے بارے میں سن کر اپنی منفی رائے قائم نہیں کرنی چاہیے کیونکہ بعض اوقات سنی سنائی باتیں درست یا حقیقت نہیں ہوتیں ۔ انہوں نے کہا کہ رقص تھیٹر کا حصہ بن چکا ہے اور اگر اسے نہیں دکھایا جائے گا تو تھیٹرچلانا مشکل ہو جائے گا۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *