وزیراعلیٰ عثمان بزدار بہاولپور سے تعلق رکھنے والی چہرے کے پیدائشی مرض میں مبتلا10 سالہ بچی مریم کی آواز بن گئے

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بہاولپور سے تعلق رکھنے والی چہرے کے پیدائشی مرض میں مبتلا10 سالہ بچی مریم کی آواز بن گئے -10 سالہ بچی مریم کے مرض کے بارے میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی -وزیر اعلی عثمان بزدار نے ویڈیوکا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر 10 سالہ بچی مریم کے علاج معالجے کا حکم دیا اور کہا ہے کہپنجاب حکومت بچی مریم کے علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرے گی – بچی مریم کا علاج جہاں بھی ممکن ہوا پنجاب حکومت کرائے گی-مریم میری اپنی بیٹیوں کی طرح ہے، اس کے

مرض کا علاج کرانا میرا فرض ہے -وزیر اعلی عثمان بزدارنے بچی مریم کے علاج معالجے کے لئے میڈیکل بورڈ جلد تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے -میڈیکل بورڈ بچی مریم کا معائنہ کر کے اپنی سفارشات پیش کرے گا-وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا نے بچی مریم اور اس کے والد محمد ریاض سے ملاقات کی اوربچی مریم کو تحائف دیئے- ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے مریم اور اس کے والد کو وزیر اعلی عثمان بزدار کی جانب سے بچی کے علاج معالجے کے لئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی-

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *