کالعدم جماعت کا مسجد رحمت اللعالمین کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک کا لاہور میں مسجد رحمت للعالمین کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق تحریک نے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش ہونے کے بعد اپنا لاہور میں مرکزی دھرنا ختم کر دیا ہے ۔ تحریک کے کارکنا ن اور اعلیٰ قیادت پچھلے کئی دنوں سے مسجد کے باہر دھرنا دے کر بیٹھے تھے ۔ دوسری جانب تحریک کے
سربراہ کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے تعلقات عامہ کے افسر عتیق احمد نےاس پیشرفت کی تصدیق کی۔نجی ٹی وی کے مطابق رہائی کے فوری بعد تحریک کے

امیر یتیم خانہ چوک پہنچے جہاں ان کا کارکنان سے خطاب متوقع ہے، تحریک کے سربراہ کی رہائی قومی اسمبلی کےاجلاس میں فرانسیسی سفیر کو واپس بھیجنے کی قرارداد پیش کیے جانے سے چند گھنٹے قبل سامنے آئی ہے۔قبل ازیں حکومت اور  تحریک کے مابین مذاکرات میں مثبت پیشرفت،جماعت کے سربراہ نے دھرنا ختم کرنے اور 20اپریل کو لانگ مارچ کی کال واپس لینے کی رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔ تحریک کے امیر کی حکومتی مذاکراتی ٹیم کیساتھ کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے 20اپریل کولانگ مار چ کی کال کوواپس لینے کی حامی بھر لی ہے ۔ حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق ، گورنر پنجاب سمیت وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت شامل تھے ۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *