کیا ان کاموں سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟

کیا قے (الٹی) سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟قے کی صرف دو صورتیں ایسی ہیں جن میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے باقی تمام صورتوں میں روزہ نہیں ٹوٹتا جن صورتوں میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے وہ یہ ہیں :روزہ یاد ہونے کے باوجود جان بوجھ کر قے کی مثلاً انگلی وغیرہ حلق میں ڈال کر قے کی اور وہ قے منہ بهر ہوئی تو روزہ ٹوٹ جائےگا

بشرطیکہ قے کھانے پانی خون وغیرہ کی ہو۔بغیر اختیار کے منہ بھر قے آئی اور ایک چنے یا اس سے زیادہ مقدار میں واپس حلق سے نیچے لوٹادی تو روزہ ٹوٹ جائے گا.جس قے کو بغیر تکلف کے نہ روکا جا سکے اسے منہ بھر قے کہتے ہیں.کیاروزےمیں احتلام ہوجانے سےروزہ ٹوٹ جاتاہے ؟روزہ میں احتلام ہوجانےسے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

اگر روزے کی حالت میں فرض غسل کرنا ہو تو کیا کلی کرنا اور ناک میں پانی چڑھانا منع ہے؟روزہ شروع ہونے سے پہلے غسل فرض ہو یا روزہ میں احتلام ہو جائےتو روزہ کی حالت میں غسل کے تمام فرائض ادا کیے جائیں گے .غسل میں کلی کرنا اور ناک میں نرم حصہ تک پانی پہنچانا فرض ہے اس کے بغیر نہ غسل اترے گا نہ نمازیں ہوں گی.

روزے میں فرض غسل کرنا ہو تو کیا غرغرہ کرسکتے ہیں؟روزہ ہو تو غرغرہ نہیں کریں گے اور عام دنوں میں بهی غرغرہ غسل کا فرض یا کلی کا حصہ نہیں بلکہ ایک جداگانہ سنت ہے

وہ بهی اس وقت سنت ہے جب روزہ نہ ہوکیونکہ روزے کی حالت میں غرغرہ مکروہ ہے.کیا روزے کی حالت میں مسواک کرسکتے ہیں ؟روزے کی حالت میں دن کے کسی بھی وقت مسواک کر سکتے ہے اور اس سے اور دنوں کی طرح سنت کا ثواب بھی حاصل ہو گا البتہ اگر مسواک چبانے سے اس کے ریشے چھوٹتے ہوں یا مزہ محسوس ہو تو ایسی مسواک روزے کی حالت میں نہیں کرنی چاہیے.

کیا روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ اور منجن کرسکتے ہیں؟روزے کی حالت میں ضرورتِ صحیحہ کے بغیر ٹوٹھ پیسٹ اور منجن وغیرہ کرنا مکروہِ تنزیہی ہے اور اگر اس کا کوئی جز حلق سے نیچے اتر گیا تو روزہ ہی ٹوٹ جائے گا اس لیے روزے کی حالت میں ان کو استعمال کرنے سے بچنا چاہیے۔روزے کی حالت میں تیل لگانا اور زیرِ موئے ناف بنانا کیسا ہے؟

روزے کی حالت میں تیل لگانا اور موئے زیر ناف بنانا جائز ہے ان سے روزہ نہیں ٹوٹتا.کیا سرمہ لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟سرمہ لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا.کیا روزے کی حالت میں سرمے کی طرح کاجل بھی لگا سکتے ہیں ؟جی نہیں !کاجل کا حکم سرمہ والا نہیں لہذا روزے کی حالت میں کاجل نہیں لگا سکتے.کیا روزے کیلیے سحری شرط ہے؟روزے کے لئے سحری شرط نہیں ہے رات میں روزے کی نیت کر لی جائے

یا پهر زوال سے پہلے بھی نیت کرسکتے ہیں، لیکن سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد اور زوال سے پہلے نیت اس وقت کرسکتے ہیں جب دو چیزیں پائی جائیں:پہلی یہ کہ روزہ بند ہونے کے بعد سے کوئی منافی روزہ کام مثلا کهانا پینا وغیرہ نہ کیا ہو.دوسرا یہ کہ یہ نیت کرے کہ میں روزہ بند ہونے کے وقت سے روزے سےہوں۔کیا خون نکلنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟

روزہ کسی چیز کے معدے کے راستہ میں یا دماغ میں جانے سے ٹوٹتا ہے، جسم سے کوئی چیز باہر آنے پر نہیں ٹوٹتا لہٰذا خون زخمی ہونے پر نکلے یا پھر ٹیسٹ کروانے کے لئے نکلوایا جائے یا کسی کو دینے کے لیے نکلوایا جائے اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا. کیونکہ حدیث مبارکہ میں ہے کہ :روزہ اس چیز سے ٹوٹتا ہے جو اندر جائے جو باہر نکلے اس سے نہیں ٹوٹتا.

کیا انجیکشن اور ڈرپ لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟قوی اور مضبوط دلائل کی روشنی میں انجکشن اور ڈرپ لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا لہذا ضرورت ہو تو انجیکشن یا ڈرپ لگوا سکتےہیں۔کیا اذانِ فجر تک سحری کرسکتے ہیں ؟جب سحری کا وقت ختم ہو جاتا ہے تو اذانِ فجر اور نمازِ فجر کا وقت شروع ہوتا ہے لھذا جو سحری بند ہونے کے باوجود اذان ختم ہونے تک سحری کرتےرہتے ہیں(یعنی کھاتے پیتے رہتے ہیں) تو وہ اپنا روزہ برباد کردیتے ہیں

کیونکہ اس طرح ان کا روزہ ہوتا ہی نہیں اور سارا دن بھوک پیاس کے سوا انہیں کچھ حاصل نہیں ہوتا۔کیا تھوک اور بلغم کو نگلنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟تھوک اور بلغم جب تک منہ میں ہوں ،ان کو نگلنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، البتہ منہ سے باہر مثلاً ہتھیلی پر تھوک کر پھر منہ میں دوبارہ ڈالا تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور ایسا عام طور پر کوئی نہیں کرتاـکیا روزے کی حالت میں خوشبو سونگھنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

خوشبو مائع (یعنی لیکوڈ) حالت میں ہو یا ٹھوس حالت میں اس کو سونگھنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا.اگربتی کا دھواں منہ یا ناک کے ذریعے اندر گیا تو روزے کا کیا حکم ہے ؟اگر کسی جگہ یا کمرے میں اگربتی سُلَگْ رہی ہو اور اس کا دھواں منہ یا ناک کے ذریعے اندر گیا تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا البتہ اگر منہ یا ناک کو اگربتی کے قریب جاکر اس کے دھواں کو کھینچا اور روزہ بھی یاد ہوا تو روزہ ٹوٹ جائے گا.

یونہی کسی بھی خوشبو دار یا غیر خوشبو دار دھوئیں کی دھونی اس طرح لی کہ اس کے دھوئیں کو ناک یا منہ سے حلق میں داخل کیا حالانکہ روزہ بھی یاد ہو تو روزہ ٹوٹ جائے گاـکیا روزے کی حالت میں پان تمباکو اور نسوار منہ میں رکھنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟روزے کی حالت میں منہ میں پان تم باکو اور نسوار رکھنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے.کیا سگریٹ اور حقہ وغیرہ پینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

سگریٹ اور حقہ وغیرہ پینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے.کیا حقنہ (یعنی پاخانے کے مقام میں دوا داخل کرنے سے) روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟روزہ یاد رہنے کے باوجود حقنہ لینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے.کیا م ش ت ز ن ی (یعنی اپنے ہاتھوں سے م ن ی نکالنے) سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟اگر م ش ت ز ن ی سے انزال ہوجائے (یعنی م ن ی نکل آئے) تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے

.اگر دمے کا مریض سانس کو بحال کرنے کیلئے روزے کی حالت میں انہیلر استعمال کرے تو کیا حکم ہوگا ؟انہیلر کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے کیونکہ اس کے ذریعے گیس اور باریک بوندوں کی شکل میں پانی اور دوا کے اجزاء مریض کے پھیپھڑوں تک پہنچتے ہیں.کیا روزے کی حالت میں آکسیجن ماسک لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟

روزے کی حالت میں آکسیجن ماسک لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے.روزے کی حالت میں ناک میں سپرے کرنے یا دوا چڑھانے کا کیا حکم ہے ؟روزے کی حالت میں ناک میں سپرے کرنے یا دوا چڑھانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے.کیا کسی کو خون دینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟کسی کی جان بچانے کے لئے خون دینا بلاکراہت جائز ہے اور اس سے روزہ بھی نہیں ٹوٹتا.کیا غیبت و گالی گلوچ کرنے اور جھوٹ بولنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟

غیبت کرنے گالی گلوچ کرنے اور جھوٹ بولنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا مگر یہ سب کام گناہ کے ہیں اور ان سے روزے کی نوارانیت ختم ہوجاتی ہے.اگر دانتوں سے خون نکل آئے تو کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟اگر دانتوں سے خون نکل کر حلق سے نیچے اترجائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور اگر حلق سے نیچے نہ اترے تو روزہ نہیں ٹوٹتا.کیا حجامہ یعنی پچھنے لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟حجامہ یعنی پچھنے لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا.

کیا آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟جی ہاں! روزے کی حالت میں آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے.کیا کان میں دوا اور تیل وغیرہ ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟اگر کان کا پردہ سلامت ہوتو کان میں دوا یا تیل وغیرہ ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا اور اگر کان کا پردہ پھٹا ہوا ہو تو کان میں دوا اور تیل وغیرہ ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے.کیا بیوی کا بوسہ لینے اور گلے لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟

اگر بیوی کا بوسہ لینے اور گلے لگانے سے م ن ی خارج ہو جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور اگر م ن ی خارج نہ ہو تو روزہ نہیں ٹوٹتا.اگر کسی کو م ن ی خارج ہونے یا جماع میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہو تو اس کے لئے یہ سب روزے کی حالت میں کرنا مکروہ ہے اور اگر اس کا اندیشہ نہ ہو تو بلاکراہت جائز ہے

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *