گیارہ ، بارہ ، تیرہ رمضان یَاوَھَّابُ نصف شب پڑھیں تو تین راتوں میں ہر حاجت پوری

اس تحریر میں رب کریم کے صفاتی نام الوھاب کے کچھ خاص وظائف پیش کئے جارہے ہیں جمعۃ المبارک کی فضیلت کو سامنے رکھتے ہوئے یہ وظائف کیجئے عام دنوں میں بھی آپ نے ان وظائف کو جاری رکھنا ہے دن کی کوئی قید نہیں ہے صرف جمعہ المبارک کی اپنی ایک فضیلت ہے ۔الوھاب کے معنی یہ ہیں کہ بغیر کسی عوض بغیر کسی غرض کے لوگوں کو عطا کرنا ہے

خالصتا رب کریم کی ذات کے لئے یہ اسم الوھاب مختص ہے جب بندے کو یہ معلوم ہوگیا تو اب اس پر فرض ہے کہ وہ اپنی تمام مرادوں کو اپنی حاجات کو اپنے مقاصد کو رب کریم کی بار گاہ میں پیش کرے دنیا کی ہر چیز ہر مراد وہ رب کریم سے مانگے اگر دنیا کے کسی بندے کے ساتھ اس کو لالچ ہے غرض ہے طمع ہے اس کو ہمیشہ کےلئے ختم کر دے خالق کائنات بڑا کریم ہے وہ اپنے بندے کو کبھی خالی نہیں موڑتے ۔

الوھاب کے کچھ وظائف پیش کئے جارہے ہیں آپ ان وظائف کے ذریعے یا وھاب کا اثر روزانہ کی بنیاد پر دیکھ سکتے ہیں

سب سے پہلے جو بندہ فقرو فاقہ میں مبتلا ہو پریشان ہو اس کے گھرمیں تنگی ہو چاشت کی نماز ادا کرے جب آپ نماز ادا کریں گے اور اس کا آخری سجدہ ادا کریں گے تو سجدہ میں آپ نے چالیس مرتبہ یا وھاب کا ورد کرنا ہے نماز ادا کرنے کے بعد آپ دعا کریں انشاء اللہ پڑھنے والے کا فقرو فاقہ ختم ہو گا اور اس کی پریشانیاں دور ہوں گی اگرآپ جمعہ کے دن یہ تحریر پڑھیں

چاشت کی نماز ادا کریں یہ عمل مکمل کریں یا وھاب کا ورد کریں اس کے علاوہ آپ جس دن بھی تحریر پڑھیں چاہے ہفتہ اتوار سوموار منگل جو بھی دن ہو آپ نے یہ وظیفہ کر لینا ہے اس کے علاوہ جو بندہ کثرت کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر ہر نماز کے بعد یا وھاب کا ورد کرے گا انشاء اللہ وہ مخلوق سے بے نیاز ہو گا مخلوق سے بے پرواہ ہو جائے گا

دنیا کی اسے کوئی فکر نہیں رہے گی اس کے علاوہ اگر آپ کا کوئی مقصد ہے کوئی بھی حاجت ہے آدھی رات کو تین سجدے آپ نے کرنے ہیں باوضو ہو کر ہر سجدے میں آپ نے سو مرتبہ یاوھاب پڑھنا ہے اور حالت سجدہ میں آپ کی کیفیت یہ ہو

کہ آپ کے دونوں ہاتھ دعا کی طرح آسمان کی طرف اُٹھے ہوں سو سو مرتبہ آپ نے ہر سجدے میں یا وھابُ کا ورد کرنا ہے اس کے بعد آپ دعا کریں انشاء اللہ رب کریم صرف ایک رات میں آپ کے تمام جائز مقاصد کو پورا فرمائیں گے تین دن آپ نے یہ عمل لازمی کرنا ہے انشاء اللہ رب کریم اپنا کرم فرمائیں گے۔اگر آپ فقرو فاقہ کا شکار ہیں یاقید میں ہیں یا آپ کے اوپر قرض ہے

شیخ مغربی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں کہ آپ کی کوئی بھی حاجت ہو کوئی بھی مقصد ہو یا آپ کے اوپر کوئی نا گہانی آفت آجائے کوئی مشکل پڑ جائے یا آپ قید میں ہیں یا آپ کے اوپر قرض ہے فقرو فاقہ ہے تنگی ہے تو آپ آدھی رات کو وضو کر کے دو رکعت نماز ادا کریں اور نماز ادا کرنے کے بعد آپ نے دعا کرنی ہے اور سو مرتبہ آپ نے یا وھاب کا ورد کرنا ہے انشاء اللہ عزوجل تین راتوں میں رب کریم آپ کے مقاصد کو پورا فرمادیں گے۔

اب چونکہ رمضان چل رہا ہے تو رمضان کی گیارہ بارہ اورتیرہ کی رات کو یہ عمل کر لیجئے انشاء اللہ تعالیٰ بہت ہی فائدہ حاصل ہو گا۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *