متحدہ عرب امارات سے شہزادی لطیفہ کے زندہ ہونے کے ٹھوس شواہد مانگ لیے گئے

جنیوا (این ای آئی )اقوام متحدہ نے متحدہ عرب امارات سے اماراتی وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی لطیفہ کے زندہ ہونے کے ٹھوس شواہد مانگ لیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنیوا سے جاری بیان میں اقوام متحدہ کےانسانی حقوق کے ماہرین نے متحدہ عرب امارات سے مطالبہ کیا کہ دبئی کے حکمران کی بیٹی شہزادی لطیفہ کے زندہ ہونے کے ٹھوس شواہد بلا تاخیر فراہم کیے جائیں۔اس کے علاوہ ماہرین نے شہزادی لطیفہ کو فوری طور پر رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔گزشتہ دنوں بھی اقوام متحدہ کی جانب سے شہزادی لطیفہ

کے زندہ ہونے سے متعلق پوچھا گیا تھا جس پر اماراتی شاہی خاندان نے بیان دیا تھاکہ گھر پر شہزادی کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔اس سے قبل شہزادی نے ویڈیو پیغامات میں الزام عائد کیا تھاکہ 2018 میں ملک چھوڑنے کی کوشش پر والد شیخ محمد بن راشد المکتوم نے قید کر رکھا ہے۔اس بیان کے بعد عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *