وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تحریک کیساتھ مذاکرات اور معاہدے کی تفصیل جاری کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک سے معاملات طے پاگئے، تحریک کے سربراہ سمیت 210 ایف آئی آر قانونی طریقہ کار سے گزریں گی، تحریک کے 733 کارکنوں میں سے 699 کو رہا کر دیا گیا، کسی کا کوئی دباؤ نہیں،ریاست کی رٹ قائم ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ (ٹی ایل پی)سیاسی جماعت ہے، الیکشن میں بھی حصہ لیا، وزیراعظم نے مذہب کی آڑ لینے والوں کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا کہا، ایسا قانون لا

رہے ہیں کہ کسی کے فرقے کو چھیڑا نہ جائے اور اپنا چھوڑا نہ جائے، وزیراعظم ناموس رسالتؐ پر ہر روز بات کرتے ہیں، پوری دنیا میں خبریں چھپ رہی ہیں ختم نبوت کا سب سے بڑا سپاہی وزیرداخلہ ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ میں آج سوشل میڈیا کے حوالے سے اجلاس ہوا، سوشل میڈیا پر پوری سٹڈی جاری ہے جس پر بعد میں بات ہوگی، بھارت میں ایک ہی وقت میں 2، 2 لاکھ افراد سوشل میڈیا پر آن لائن تھے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ فضل الرحمان سمجھے شاید دوبارہ ان کی کوئی لاٹری نکلنے لگی ہے، انہوں نے کہا ڈیڈ باڈی اسلام آباد لانا تاکہ وہ بھی پہنچیں، آج کسی نے پی ڈی ایم کی بات نہیں کی۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *