کورناوباء سے متعلق افواہیں پھیلانے پر سزائو ں اور بھاری جرمانے کا اعلان


ریاض(این این آئی ) سعودی حکومت نے کوروناوائرس سے متعلق غلط خبریں پھیلانے والوں کو متنبہ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے انتباہ جاری کیا کہ وبا کے حوالے سے افواہیں پھیلانے پر 1 سے پانچ سال تک قید اور ایک لاکھ سے 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔قید اور جرمانے میں سے کوئی ایک سزا بھی دی جاسکتی ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس سے متعلق مغالطہ آمیز تشہیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔سعودی وزارت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے انتباہی پیغام میں کہا

کہ افواہیں پھیلانے والوں کو کم از کم ایک لاکھ جبکہ زیادہ سے دس لاکھ ریال کا جرمانہ کیا جائے گا۔اسی طرح کم از کم ایک سال اور زیادہ سے زیادہ 5 سال قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔ سعودی حکومت کے مطابق خلاف ورزی دہرانے پر سابقہ سزا سے دگنی سزا دی جائے گی۔خیال رہے کہ مملکت میں وائرس کی غلط معلومات روکنے کے لیے اس طرح کا اقدام پہلے بھی اٹھایا گیا ہے۔



Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *