وزارت داخلہ کو کوئٹہ حملے کی ابتدائی رپورٹ موصول ہو گئی، سکیورٹی ہائی الرٹ جاری


اسلام آباد (این این آئی) وزارت داخلہ کو کوئٹہ حملے کی ا بتدائی رپورٹ موصول ہو گئی۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ رات 10بجکر 15منٹ پر ہوا،خود کش دھماکے میں 70 سے 80 کلو گرام وزنی بارودی مواد کا استعمال کیا گیا، رپورٹ کے مطابق دھماکے کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنائی دی گئی،دھماکہ خود کش تھا جس میں حملہآور مارا گیا اور 5افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 15افراد زخمی بھی ہوئے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے دھماکہ خیز مواد بال بیرنگ کے ٹکڑے بھی ملے۔ رپورٹ کے مطابق کالعدم تنظیم (ٹی ٹی پی) نے واقعہ کی

ذمہ داری قبول کرلی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہوٹل پارکنگ میں ہونے والا حملہ خودکش تھا،حملہ آور گاڑی میں بیٹھا رہا جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی،پاکستان کو اندر سے غیر مستحکم کرنے کی غیر ملکی کوشش جاری ہیں،حتمی رپورٹ تحقیقات کے بعد سامنے آئے گی،وزارت داخلہ نے اپنے ماتحت تمام فورسز کو سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، ملک کی عظیم فوج اور ایجنسیاں اس کی طاقت ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ‘ہوٹل پارکنگ میں خودکش دھماکے کیلئے 60 سے 80 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا،خودکش حملہ آور گاڑی میں بیٹھا رہا جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے،گاڑی کو فورنزک کے لیے بھیجا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حملے میں 5 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہسپتال میں ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اندر سے غیر مستحکم کرنے کی غیر ملکی کوشش جاری ہیں اور ان غیر ملکی کوششوں کو پاکستان پھلتا پھولتا دکھائی نہیں دے رہا، دھماکے کیجتنی مذمت کی جائے کم ہے، چیف سیکریٹری سے فوری تحقیقات کا کہا ہے اور حتمی رپورٹ تحقیقات کے بعد سامنے آئے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ گوادر اور بلوچستان ملک کی ترقی کا نام ہے، گوادر پاکستان کا مستقبل ہے، چین ہمارا آزمودہ دوست ہے اور ہماری چین سے دوستی کوہ ہمالیہ سے بھی بلند ہے، ایسی صورتحال میں دھماکےکا اصل مقصد پاکستان کے امن کو تہہ و بالا کرنا ہے اور اسے نقصان پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان جس طرح ترقی کر رہا ہے اور اس کی معیشت بہتر ہورہی ہے وہاں ہمارے بڑے شہروں میں ملک دشمن عناصر دہشت گردی کی سوچ رکھتے ہیں، اس لیے آج وزارت داخلہ نے اپنے ماتحت تمام فورسز کوسیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، ملک کی عظیم فوج اور ایجنسیاں اس کی طاقت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ افواج نے ہزاروں جانوں کی قربانیاں دے کر ملک میں دہشت گردی کو شکست دی، اب بھی کالعدم تحریک تالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) منظم ہورہی ہے یا پڑوسی ملک میں سازشیں کی جارہی ہیں پاک فوج، ایجنسیاں اور پاکستانیعوام مل کر اس کو شکست دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ چین کے سفیر کئی روز سے کوئٹہ میں ہیں اور محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی افراتفری نہیں ہوگی، ایک منتخب وزیر اعظم موجود ہے، عظیم افواج، ایجنسیاں اور عوام اس ملک کے وارث ہیں، ہم پاکستان کے لیے جینا اور مرنا جانتے ہیں۔ایکسوال پر انہوں نے کہاکہ اس واقعہ سے قبل دیگر شہروں کے حوالے سے انٹیلی جنس رپورٹس تھیں لیکن چونکہ کوئٹہ اب ایک پرامن شہر تھا اور ہم فرنٹیئر کور (ایف سی) کو یہاں سے نکالنے کا سوچ رہے تھے، لیکن اب ایسا ممکن نہیں ہے۔شیخ رشید نے سوشل میڈیا کے حوالے سے کہا کہ مختلف وزارتیں اور ادارے مل کر اس کا حل تلاش کر رہے ہیں اور امن و امان کے متعلق اہم قانون پارلیمنٹ میں لانا چاہتے ہیں تاکہ ہر روز ہمیں دھمکیوں اور بدامنی سے نہ گزرنا پڑے۔

موضوعات:

کوئی گنجائش نہیں

’’وزیراعظم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ ساتھ اپنے وزراء کے رویے پر بھی حیران ہیں‘ کابینہ کا کوئی وزیر اس ایشو پر بات کرنے کے لیے تیار نہیں‘ وزیراعظم جس کو ہدایت کرتے ہیں وہ فوراً بیمار ہو جاتا ہے‘ وزیر داخلہ شیخ رشید بھی قومی اسمبلی میں سوا منٹ تقریر کر کے بیمار ہو گئے اور باقی ذمہ داری ….مزید پڑھئے‎

’’وزیراعظم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ ساتھ اپنے وزراء کے رویے پر بھی حیران ہیں‘ کابینہ کا کوئی وزیر اس ایشو پر بات کرنے کے لیے تیار نہیں‘ وزیراعظم جس کو ہدایت کرتے ہیں وہ فوراً بیمار ہو جاتا ہے‘ وزیر داخلہ شیخ رشید بھی قومی اسمبلی میں سوا منٹ تقریر کر کے بیمار ہو گئے اور باقی ذمہ داری ….مزید پڑھئے‎



Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *