زندگی میں بہت دکھ اور پریشانیاں دیکھیں،ایک وقت تو ایسا تھا کہ ۔۔۔سینئر اداکارقوی خان کا انکشاف

کراچی ( آن لائن ) پاکستان کے سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ میری دکھ بھری کہانی ایسی ہے جس پر پانچ، سات ناول لکھے جاسکتے ہیں۔اپنی زندگی میں بہت دکھ، پریشانیاں اور بھوک دیکھی۔اداکار قوی خان نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرا م میں بتایا کہ میں جب لاہور میں رحمان پورے میں رہائش پذیر تھا تو 2 سال بعد اس قابل ہوا کہ 25 روپے کرایہ دے سکوں۔اداکار کا کہنا تھا کہ ایک دن ایسا بھی تھا کہ جب میرے پاس بس کے ٹکٹ کے 5 پیسے نہیں تھے، بس کا ٹکٹ 15 پیسے کا

تھا اور میرے پاس صرف 10 پیسے تھے، پھر 5 پیسے کے لیے 4دوست کے گھر گیا، اس کے ساتھ کافی دیر کھڑا رہا لیکن مجھ میں دوست سے 5 پیسے مانگنے کی ہمت نہ ہوئی اور میں واپس آگیا۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *